چھٹی ہونے کا ڈر فواد حسن فواد نے چھٹی لے لی

نیب کا شکنجہ جوں جوں کستا جا رہا ہے بیورو کریسی کی سانس گھٹتی جا رہی ہے تازہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کےپرنسپل سیکریٹری فوادحسن فواد نےایک ماہ کی چھٹی لے. ذرائع
کے مطابق فوادحسن فوادنےچھٹی نیب کی تحقیقات سےبچنےکےلئےلی ہے. قریبی ذرائع کے مطابق فواد حسن فوادجلدبیرون ملک اڑان بھرسکتےہیں.

فواد حسن فواد کے بعد سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ معروف افضل کوپرنسپل سیکریٹری بنائے جانے کاامکان ہے. معروف افضل زیادہ تروقت وزیراعظم ہاؤس میں گزارتےہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ آشیانہ اسکینڈلز میں فوادحسن فوادنےکنٹریکٹ لینےوالی کمپنی پردباؤڈالا. آشیانہ اقبال کےپراجیکٹ ڈائریکٹر کو دفتر بلوا کر دھمکیاں دی گئیں. فوادحسن فوادنےکمپنی کاکنٹریکٹ بھی منسوخ کرنےکےلئےدباؤڈالا. پراجیکٹ ڈائریکٹرمعظم علی نے نیب کوبیان دیا اور معظم علی کےبیان پرفواد حسن فوادکونیب لاہورنےطلب کیا.