ن لیگ کے رہنماؤں کا شہباز کے جلسے کے بائیکاٹ کا اعلان

مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ اس میں تیزی آگئی ہے. مشکلات سے دو چار جماعت کے اراکین قیادت کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں. جماعت میں اختلافات بھی بڑے پیمانے پر سامنے آرہے ہیں. تازہ واقعہ ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بائیکاٹ کا. وزیر مملکت جنید انوار، صوبائی وزیر کرنل ایوب گادھی ، ممبران صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید اور میاں رفیق نے ن لیگ کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کمالیہ جلسے کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا. میاں شہباز شریف 8 اپریل کو کمالیہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے. بائیکاٹ کرنے والوں نے کا کہنا ہے کہ ایم این اے اسد الرحمان نے میاں نواز شریف کے خلاف میڈیا پر ہرزہ سرائی کی. اب جب تک اسد الرحمان نواز شریف سے معافی نہیں مانگتے کمالیہ جلسہ میں شرکت نہیں کریں گے. بائیکاٹ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ قیادت سے کوئی اختلاف نہیں. اسد الرحمان گروپ ضلع میں منفی پرپیگنڈا میں ملوث ہے اور اسد الرحمان اور خالد وڑائچ ضلع کونسل میں پی ٹی آئی کو نواز رہے ہیں.