سگریٹ سستے اور علاج مہنگا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دوسری سہ ماہی کی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے. کراچی میں جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں سگریٹ سستے ہوئے اور علاج کےاخراجات بڑھ گئے. اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی میں ردوبدل سے سگریٹ کی قیمت میں کمی ہوئی. اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کےپہلے 6 ماہ میں ڈالرکی قدر میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا. اسٹیٹ بینک
کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تعلیم اورصحت عامہ کےاخراجات میں اضافہ ہوا ہے.

بڑی صنعتوں کی شرح نمو 4سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہے جبکہ زراعت اور خدمات کےشعبوں کی مضبوط کارکردگی برقرار رہی ہے. اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی مالیاتی خسارہ 2.2 فیصدرہا.