کراچی میں ساڑھے دس ہزار کالز کا کچرا

ہنگامی حالات میں شہریوں کی مدد کا ادارہ شہریوں سے مدد چاہتا ہے. کراچی میں ون فائیو مددگار شہریوں کے لیے تفریح کاذریعہ بننےلگا ہے.
ون فائیو مددگار کے انچارج ڈاکٹر رضوان کے مطابق مرکز پر روزانہ 11 ہزار فون کالزآتی ہیں جن میں سے محض 400 کےقریب کالز ایمرجنسی ہوتی ہیں،. ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ 400 کالزمیں سےبھی50 کالزواقعی ایمرجنسی ہوتی ہیں.
باقی 3سوسےزائدکالزمیں ذاتی جھگڑےاوردیگر معاملات ہوتےہیں،انچارج ون فائیو کا کہنا ہے کہ
صرف اپنا ٹائم پاس کرنے کی نیت سے 95 فیصد پرینک کالزکی جاتی ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو کالز محدود کرنے لیےخط لکھاہے.