شنواری چکن کڑاہی

اجزا

چکن  ایک کلو درمیانی بوٹی

ٹماٹر آدھا کلو

ہری مرچ آٹھ عدد

تیل سو ملی لیٹر

ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچہ

نمک حسب ذائقہ مگر کم کھانا اچھا ہے

کالی مرچ پندرہ سے بیس عدد کوٹ لیجیے

زیرہ کٹا ہوا آدھا چائے کا چمچہ

کڑاہی میں تیل ڈالیے ہلکا گرم ہونے پر  اچھی طرح سے دھلی ہوئی  چکن شامل کیجیے ۔ دس منٹ تک فرائی کیجیے ۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کیجیے ۔ ڈھانپ کر درمیانی آنچ پر دس سے بارہ منٹ پکنے دیجیے ۔اب اس میں نمک ہری مرچ کٹی کالی مرچ اور کٹا ہوا زیرہ شامل کرکے ہلکی آنچ پر تقریبا دس منٹ پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے ۔ شنواری کڑاہی تیار ہے ۔