بول کے مولوی صاحب اور ثمینہ احمد کی شادی

معروف اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے شادی کر لی ہے۔

نکاح کی تقریب چار اپریل کو لاہور میں ہوئی جس میں دونوں کے گھر والوں نے شرکت کی۔

کورونا وائرس کی اس وبا کے دوران ہونے والی اس شادی کی وجہ سے ثمینہ احمد کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ثمینہ احمد تقریبا پانچ عشروں سے ٹی وی پر کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے فلمز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے منظر صہبائی کئی ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکے ہیں انہیں اپنی ڈیبیو فلم بول میں مولوی صاحب کے کردار سے زبردست شہرت ملی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کی شادی نے ثابت کیا ہے کہ اس کا تعلق عمر سے نہیں ہے۔