ساہی وال، تھیٹر کے دوران ہی اداکارہ قتل

ساہیوال میں تھیٹر کے دوران اداکارہ کو شوہر نے قتل کرکے خودکشی کرلی۔

اداکارہ روپ چوہدری کا اصل نام سمیرا تھا۔۔ قتل کی ایف آئی آر بہن کومل نے درج کرائی جس کا کہنا ہے ہمارا شو چل رہا تھا اور بہنوئی ہاشم آئے۔ ان کی آتے ہی روپ سے لڑائی شروع ہو گئی۔ شوختم ہونے پر ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کہاں سے پستول لائے۔۔ ایک گولی روپ کے سر میں لگی اس کے بعد ہاشم نے خود کو بھی گولی مار لی۔

کومل کہتی ہیں ہم نہیں جانتے کہ ان کا جھگڑا کس بات پر تھا کیوں کہ روپ نے کبھی ذکر نہیں کیا۔ اس کی شادی پانچ برس پہلے ہوئی تھی۔۔ اسٹیج پر کام کرنے کی اجازت ہاشم نے ہی روپ کو دی تھی۔

ڈی ایس پی ساہیوال پولیس ملک داؤد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ روپ چوہدری کا قتل ایک کلوزڈ کیس ہے، اس میں مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔۔ ہاشم نے روپ سے دوسری شادی کی تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ روپ سٹیج پر کام چھوڑ کر گھر باراور بچے سنبھالے۔ جس کی وجہ سےجھگڑے رہتے تھے۔۔