تیرا جسم تیری مرضی ۔۔۔ جوابی گانا

عورت مارچ قریب آنے پر جہاں عورت مارچ کو پروموٹ کیا جارہا ہے وہی اس کی مخالفت کرنے والے اپنے دلائل، ‏میمز اور ردعمل کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ ایسی میں یوٹیوب پر اور موسیقار گلوکار سکندر خان نے اس موضوع پر ایک گانا لانچ کیا ہے۔

گانے میں سکندر خان نے عورت مارچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا اصل ہدف اب میرا جسم میری مرضی کا نعرہ ہے۔ سکندر خان نے اپنے گانے میں عورت مارچ کو ایک فنڈڈ پروگرام قرار دیا ہے ۔

گانے کو سکندر خان نے خود لکھا بھی ہے اس کی ہدایات قمرزمان نے دی ہیں۔