شاپنگ کی ہائی ٹیک ٹرالیاں

شاپنگ کے دوران اکثر لوگ ٹرالیاں یونہی لیے گھومتے پھرتے ہیں۔ بعض افراد کی ٹرالی سامان سے ابل رہی ہوتی ہے تو کچھ شیرخوار بچوں کو اس میں لٹا دیتے ہیں۔

اب ایسی ٹرالیوں پر کام شروع ہوگیا ہے جو خریدار کے موڈ کا پتہ دیں گی۔

خریدار نے ٹرالی کب اٹھائی ، پہلا سامان کب ڈالا اور کب استعمال چھوڑا؟ سارا ڈیٹا ایک سرور میں ریکارڈ ہوگا ۔

ٹرالیوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا جائے گا جس سے استعمال کرنے والے کی رفتار، دل کی دھڑکن، نبض کی رفتار اور بلڈ پریشر بھی مانیٹر کیا جائے گا۔

اس ٹرالی کے لیے وال مارٹ نے ٹیکنالوجی کے اداروں کو ریکویسٹ دے دی ہے۔

لوگوں کی عمر کے حساب سے اکثر صحت کے مسائل جاننے کے لیے سروے کروائے جاتے ہیں لیکن اس ٹرالی کی بدولت یہ سارا ڈیٹا ایک جگہ محفوظ ہوگا۔

اگر شاپنگ کے دوران کسی خریدار کی طبعیت خراب محسوس ہوگی تو اسٹور میں موجود میڈیکل اسسٹنٹ فوری طور پر مدد کے لیے آسکے گا۔