ڈیجیٹل میڈیا سے کمانے والوں کی بےچینی میں کمی ہوئی۔

پاکستان کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم صارفین کے درمیان پھیلی بے چینی کو حکومت پاکستان نے بڑی حد تک کر دیا ہے۔

ان اطلاعات کے بعد کہ کونٹینٹ کری ایٹرز پر پیمرا کی جانب سے لائسنس کی پابندی اور بھاری بھرکم فیس کا اطلاق کیا جا رہا ہے ۔ یو ٹیوب، ویب ٹی وی اور دیگر پلیٹ فارمز کے صارفین پریشانی میں مبتلا تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان کا کہنا ہے کہ جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ ڈیجیٹل کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا۔

ان کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے فحاشی ، ہراسانی اور فتنے کو فروغ دیا جائے۔