پہلی بار ایک ہی دن میں ساڑھے چھبیس ہزار ٹیسٹ

کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کار میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے.

ملک میں پہلی بار ایک ہی دن میں چوبیس گھنٹوں میں ٹیسٹ کی سب سے زیادہ تعداد رہی. چھبیس ہزار پانچ سو تہتر ٹسٹ کیے گئے.

این سی او سی کے مطابق اس وقت آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں.

پورے ملک میں کوویڈ 19 کے لئے کل 25730 بستر مختص ہیں۔ 5433 آکسیجن سے لیس بستر کورونا کے لئے رکھے گئے ہیں
کل چودہ سے وینٹی لیٹرز میں سے تین سو اڑسٹھ زیر استعمال ہیں. گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران این ڈی ایم اے کے ذریعہ 25 پورٹیبل وینٹ کراچی بھیجے گئے.

کورونا مریضوں کیلئے 61 فیصد سے زیادہ وینٹ ابھی کسی کے زیر استعمال نہیں.