شہریوں کو مالی ریلیف کے لیے حکومت سندھ کی ہدایات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیسکو ، سیپکو ، اور کے الیکٹرک کو شہریوں کے ریلیف کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا بل 5000 روپے تک ہے اُن سے مہینہ کا بل نہ لیں۔ یہ 5000 روپے کا بل اگلے 10 مہینوں میں تھوڑا تھوڑا کر کے لیں۔

یہ ہدایت سوئی ساؤتھرن گیس کے لیے بھی ہے۔ جن کا بل 2000 روپے تک کا ہے اُن کا بل اس مہینے نہ لیا جائے۔ یہ بل اگلے 10 ماہ میں قستوں میں لیں۔

وزیر اعلی سندھ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے 2 مہینوں میں کوئی بجلی یا گیس کنیکشن کاٹے نہیں جائیں گے۔ یہ گھروں یا چھوٹی دکانوں کے مالکان کو بھی ہدایت ہے کہ وہ کرائے کی وصولی میں رعایت دیں۔

وزیراعلیٰ سندھہ نے کہ ہے کہ ہم وفاقی حکومت کو بھی درخواست کریں گے کہ وہ بھی پاور سپلائی اور گیس کمپنیوں کو گیس، فرنیس آئل کی سپلائی جاری رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں