مرنے سے پہلے کرن کا ویڈیو بیان خاوند کے خلاف ثبوت

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں شوہر کے تشدد سے ہلاک ہونے والی خاتون کا مرنے سے پہلے کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔

پولیس کے مطابق کرن اپنے خاوندکے مبینہ تشدد سے 4 روز پہلے جاں بحق ہوئی تھی۔

مرنے سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں کرن نے کہا تھا کہ اس کا شوہر کامران اسے پائپ اور ڈنڈوں سے مارتا پیٹتا تھا۔

کرن نے پولیس کو بتایا کہ کامران نے اسے برتن بھی مارے، تشدد کے بعد وہ چیختی رہتی تھی لیکن کوئی بچانے نہیں آتا تھا

تھانہ ہربنس پورہ نے مقدمہ کامران کے خلاف ہےقتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا ہے۔