وفاقی تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان کب؟

وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امیدواروں کے لیے بڑی خبر آگئی.

چیئرمین فیڈرل بورڈ راؤ عقیق احمد نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ میڑک کے نتائج کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے میں کرے گا.

انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان تیسرے ہفتہ میں کیا جائے گا.

بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 30جون کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں آئی بی سی سی اور فیڈرل بورڈ کی گائیڈ لائنز کی منظوری دی جائے گی.

امتحانات منسوخی اور پروموشن پالیسی کی منظوری بورڈ آف گورنر سے لی جائے گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں