بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع پاکستانی آبادیوں پر گولہ باری کررہا ہے اور پاکستان کے خلاف سازش کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا. ایسے میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے.
وزیر اعظم عمران خان نے ایک سروے رپورٹ شیئر کی جس میں لاک ڈاؤن کے دوران مشکلات سے دوچار بھارتی عوام کی نشاندہی کی گئی ہے.
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق بھارت بھر میں 34 فیصد خاندان بغیر کسی امداد کے ایک ہفتہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے کیش ایمرجنسی پروگرام کی وست اور اس کی شفافیت کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے. بھارت چاہے تو ہم اس کے ساتھ اپنا یہ پروگرام شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں.
Acc to this report, 34% of households across India will not be able to survive for more than a week without add assistance. I am ready to offer help & share our successful cash transfer prog, lauded internationally for its reach & transparency, with India.https://t.co/CcvUf6wERM
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 11, 2020
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے نو ہفتوں کے دوران ایک سو بیس ارب روپے ایک کروڑ خاندانوں میں کامیابی سے شفافیت کے ساتھ تقسیم کیے. تاکہ پریشان حال طبقے کو لاک ڈاؤن کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے.