ناصر مدنی کا اغوا کرنے والے کون؟

مذہبی مقرر مولانا ناصر مدنی کا کہنا ہے انہیں نامعلوم افراد نے اغواء کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ناصر مدنی پنجابی محاوروں سے بھری اپنی تقریروں کے لیے مشہور ہیں، یوٹیوب پر ان کی متعدد وڈیوز موجود ہیں جن میں وہ کئی سماجی موضوعات پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں.

مولانا نے تھانہ مزنگ میں پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے. کہتے ہیں نامعلوم افراد انہیں مزنگ سے اغواء کر کے کھاریاں لے گئے اور بھتہ مانگا اور برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے علامہ ناصر مدنی پر تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا۔

اس سے پہلے مولانا ناصر مدنی نے لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے نشانات میڈیا کو دکھائے۔

مولانا ناصر مدنی نے کہا کہ اغواء کاروں نے ان کے یوٹیوب چینل کا پاس ورڈ مانگا اور چینل پر ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر بھی چلائی.

اپنا تبصرہ بھیجیں