فیس بک ہیکرز کے نشانے پر۔۔۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ماہ ہیکرز نے 2 کروڑ 90 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چرالیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے اہم سوشل نیٹ ورک نے بتایا کہ گزشتہ ماہ قریب پانچ کروڑ اکاؤنٹ ہیک ہوئے۔اس سائبر حملے میں ہیکرز نے ان اکاؤنٹس کے ایکسز چرا لیے یہی وجہ ہے کہ فیس بک صارفین کے اکاؤنٹ خودبخود لاگ آؤٹ ہو رہے تھے۔ مینجمنٹ محکمے کی نائب صدر روسین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمیں اب اندازہ ہوا ہے کہ اس سائبر حملے سے اتنے صارفین متاثر نہیں ہوئے جتنا ہم نے پہلے سوچا تھا انہوں نے مزید کہا کہ ایک کروڑ 50 لاکھ صارفین کے اکاؤنٹس کا غلط استعمال ہوا اور ان کی ذاتی معلومات جیسے فون نمبر، گھر کا پتہ اور ای میل تک رسائی حاصل کی گئی تاہم ہم یہ بھی ابھی نہیں جانتے کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دیگر ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد کیلئے یہ حملہ ممکنہ طور پر زیادہ نقصان دہ نہیں تھا ۔