نسلی تعصب کے خلاف احتجاج، کولمبس کے مجسمے زد میں

امریکا سمیت مغرب کے مختلف ملکوں میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل اور نسلی تعصب کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.
امریکی شہر بوسٹن میں مظاہرین نے کرسٹوفر کولمبس کے ایک مجسمے کا سر قلم کردیا.

اس سے پہلے ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں بھی کولمبس کے ایک مجسمے کی توڑ پھوڑ کی گئی، اسے چبوترے سے رسی ڈال کر اتارا گیا اور اسے امریکی پرچم میں لپیٹ کر آگ لگائی گئی. بعد میں مظاہرین نے اسے پارک کی جھیل میں پھینک دیا.

اطالوی سیاح کرسٹوفر کولمبس نے پندرہویں صدی کے آخر میں امریکا دریافت کیا تھا.

برطانیہ میں بھی غلاموں کی تجارت کرنے والوں کے تین سے چار مجسمے گراکر توڑ دیے گئے ہیں.