کورونا وائرس کا اصل نشانہ کون؟

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے دوران حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں.

اٹلی میں وائرس متاثرین کی تعداد سینتالیس ہزار اور مرنے والے چار ہزار سے زائد ہیں. اسپتال حکام کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ستر فیصد مرد کورونا وائرس کے سبب موت کا نوالہ بن گئے.

مرنے والے چار ہزار میں سے صرف ایک ہزار خواتین تھیں جبکہ باقی مرد .

طبی ماہرین کے مطابق چین مییں بھی مرنے والوں کی اکثریت مرد تھے، وہاں بھی خواتین کی بڑی تعداد نے اس وائرس کو شکست دی تھی.

ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کے مطابق خواتین کی قوت مدافعت مردوں کے مقابلے خاصی اچھی ہوتی ہے اور وہ بیماریوں کا سامنا نہ صرف آسانی سے کرتی ہیں بلکہ مردوں کی نسبت اسے شکست بھی دے دیتی ہیں.

چین کے ماہرین کا کہنا تھا کہ مردوں کی اکثر تعداد شراب نوشی یا سگریٹ پینے کی عادی ہوتی ہے اور اس وجہ سے ان کی قوت مدافعت کمزور ہوجاتی ہے.