کورونا وائرس کا ایک اثر یہ بھی !

کروانا وائرس سے جہاں چین کی سٹاک مارکیٹس پر منفی اثرمرتب ہورہے ہیں۔ وہیں کاروں اور سمارٹ فونز کی پیدوار کم ہونے سے عالمی مارکیٹ بھی متاثر ہورہی ہے ۔ کوریا کے بعد جاپان میں بھی ایک کار ساز ادارہ عارضی طور پر بند ہوگیا ہے۔

کرونا وائرس کے باعث عالمی آٹو انڈسٹری کی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔ کورین کار ساز کمپنی ۔۔ہنڈائی ۔۔کے بعد جاپانی کار ساز ادارے نسان نے جاپان میں پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

چین میں کرونا وائرس کے باعث گزشتہ بیس روز سے آٹو پارٹس بنانے والی فیکٹریاں بندپڑی ہیں۔ خبر ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے سمارٹ فونز کی پیدوار پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔۔