تھائی لینڈ، اسی شہری بازیاب

تھائی لینڈ میں ایک فوجی اہلکار نے اپنے کمانڈر اور دو ساتھیوں سمیت سترہ افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے ۔

حملہ آور نے فوجی بیرک میں فائرنگ کے بعد قریبی شاپنگ مال میں شہریوں کو یرغمال بنا لیا ، سیکیورٹی فورسز نے مال کو گھیرے میں لے کر اسی افراد کو بچالیا.

لرزہ خیز واقعہ تھائی لینڈ کے شہر کوراٹ میں پیش آیا جہاں ۔۔ جکرا پانتھ تھوما ۔۔ نامی جنونی فوجی اہلکار نے فوجی اڈے میں دوران ڈیوٹی اپنے کمانڈر اور دو ساتھیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ۔جس کےبعدوہاں سے اسلحہ اور ایک فوجی جیپ لے کر فرار ہوگیا
فوجی اہلکار کوراٹ شہر ایک معروف شاپنگ مال کے قریب پہنچ گیا اور راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے کئی افرادموقع پر مارے گئے ۔

حملہ آور اس دوران فیس بک پر لائیو سٹریمنگ بھی کرتا رہا ، بعدمیں حملہ آور شاپنگ مال میں گھس گیا اور چوتھے فلور پر شہریوں کو یرغمال بنا لیا ۔ جس سےوہاں بھگدڑ مچ گئی.

حکام نے اسی شہریوں کو بحفاظت بازیاب بھی کرا لیا ہے. آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری ہے .