ہاتھ نہ ملانے پر تقریر پھاڑ ڈالی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسپیکر نینسی پلوسی کے درمیان سرد جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے.

اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے موقع پر ایسا ہی ایک مظاہرہ دیکھنے میں آیا جب دنیا بھر کے ٹی وی چینلز پر دیکھا گیا کہ امریکی صدر کے پیچھے کھڑی نینسی پلوسی نے کچھ صفحات پھاڑ ڈالے ہیں.

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سالانہ خطاب کے لیے پہنچے تو انہوں نے نینسی پلوسی کو یکسر نظر انداز کیا. ایک موقع پر نینسی پلوسی نے مصافحہ کے لیے ہاتھ بھی بڑھایا مگر ٹرمپ انجان بن گئے.

اس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں اپنے ہی کارنامے گنوانے شروع کردیے اور اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ مدت پوری ہونے کا انتظار کریں.

اس موقع پر ٹرمپ کے پیچھے کھڑی اسپیکر نینسی پلوسی نے اپنے ہاتھ میں موجود ٹرمپ کی تقریر کی کاپی پھاڑ ڈالی.

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے پر بحث جاری ہے.