ریاض سے جدہ 950 کلومیٹر 50 منٹ میں

جدید دنیا سے ہم قدم سعودی عرب میں گھنٹوں کے فاصلے کو منٹوں میں طے کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جا رہا ہے جس کے ذریعے دارلحکومت ریاض سے جدہ تک کا ساڑھے نو سو کلومیٹر کا فاصلہ ہائپر لوپ کے ذریعے محض پچاس منٹوں میں طے کر لیا جائے گا.

سعودی عرب میں ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر سفری سہولیات کو آسان بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جا رہا ہے متحدہ عرب امارات، امریکہ، اسپین اور دیگر ممالک کے بعد سعودی عرب میں بھی فاصلوں کو کم کرنے کے لئے ہائپر لوپ کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے .

1080 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائپر لوپ کے فی کلومیٹر کی لاگت 15 سے 20 ملین ڈالر ہے ہائپر لوپ کے ذریعے دارلحکومت ریاض سے ساحلی شہر جدہ کا ساڑھے نو سو کلومیٹر کا فاصلہ محض پچاس منٹ میں طے کر لیا جاے گا جس کا کرایہ عام مسافر برادر بس کے برابر ہوگا منصوبے کو دو ہزار بیس کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا تاہم ہائپر لوپ کو سعودی عرب کے دیگر شہروں تک بھی پھیلایا جانے کا منصوبہ ہے.