کے الیکٹرک کے سسٹم پر سائبر حملہ

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے سسٹم پر ہیکرز نے حملہ کردیا ہے، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹرز ہیک کرلیے۔۔

کمپیوٹرز میں موجود ڈیٹا ہیکرز کی جانب سے انکرپٹ کرلیا گیا ہے اور ڈیٹا کی واپسی کیلئے ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

کمپیوٹرز پر ڈارک ویب پر رابطے کے پیغامات چھوڑے گئے ہیں، سائبر حملے میں کے ای کے ونڈوز کمپیوٹرز اور بیک اپ متاثر ہوئے ہیں اور ہیکنگ سے انکرپٹ کیا گیا ڈیٹا قابل استعمال نہیں رہا ہے۔

ہیکنگ سے بینکس سے رابطوں کا نظام متاثر ہوا ہے اور کے ای کی بلنگ کا سسٹم بھی ہیکنگ سے متاثر ہوا ہے۔

ہیکنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے خریدا گیا سافٹ ویئر بھی سائبر حملے میں متاثر ہوا ہے۔