چین کا شاہکار، بلٹ ٹرین سے ڈبل رفتار

چین نے ریل ٹرانسپورٹ کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا. چھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین کی آزمائش کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے. چین کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یہ اہم سنگ میل حاصل کیا ہے. اس آزمائشی سفر کا آغاز شنگھائی میں کیا گیا. اس کام کا آغاز جولائی دو ہزار سولہ میں کیا گیا تھا.

دو ہزار انیس میں اس پراجیکٹ میں مقناطیسی ٹریک اور ٹرین میں خامیاں سامنے آئی تھیں. امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دو ہزار بیس تک یہ ٹرین پٹریوں پر دوڑ رہی ہوگی. ہائی اسپیڈ ٹریفک موڈ، میگلیو فیچرز، حفاظت، پائیدارای، بڑے پیمانے پر مسافروں کی گنجائش ، ماحول دوست اور مینٹیننس پر انتہائی کم لاگت کے سبب اسے انقلاب قرار دیا جارہا ہے.
یہ ٹرین ایوی ایشن اور ہائی اسپیڈ ریلوے کے درمیان خلا پر کرسکے گی.