بل گیٹس پاک فوج کی خدمات کے متعرف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔

اس فون کال کے دوران انسداد پولیو مہم پر بات چیت کی گئی.

بل گیٹس نے پولیو کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات ، نگرانی اور استعداد کار کی خلاف پر کرنے کے ذریعے مہم کو قابل عمل بنانے میں پاک فوج کی مدد کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ یہ قومی فریضہ ہے اور حکومت پاکستان اور صوبوں کے محکمہ صحت کی دیکھ بھال کے اہم اقدامات میں آرمی نے اہم کردار ادا کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بتایا پولیو مہم میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والے ہیلتھ کیئر کارکنوں نے بھی کوڈ 19 کے خلاف فرنٹ لائن دفاعی کام کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ کووڈ 19 کے باوجود حکومت کی کوششوں کی حمایت میں پاک فوج نے آئندہ ہفتوں میں انسداد پولیو مہم کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

دونوں نے تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال کے انتظام اور ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ موجودہ اور مستقبل کے وبائی امراض کے خطرات اور آبادی کو بچانے کی کوششوں کے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے بل گیٹس کی جانب سے فاؤنڈیشن کی نیک مقصد کے لئے کی جانے والی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کی بہتری کے ہر اقدام کی بھر پور حمایت اور تعریف کی جائے گی۔