بچوں کو مارنے کا لائسنس نہیں دوں گا

‏لاہور ہائی کورٹ نے عید پر پارکوں اور سیر گاہوں کو کھولنے کی درخواست مسترد کردی۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے کی ۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ ‏کیا آپ بچوں کے مارنے کا لائسنس لینا چاہتے ہیں؟

‏چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کورونا کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے. یہ صورت حال پہلے ہی سنگین ہوچکی ہے. پارکوں کو کھولنے کی اجازت کیسے دیں؟ آپ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں