یاسر شاہ کا کچھ کرنا پڑے گا

ہم اردو ڈاٹ کام(ویب ڈیسک)

پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی خراب فارم پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کے دوران سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا. چار گھنٹے طویل اجلاس کی صدارت مصباح الحق نے کی.

اس اجلاس کے دوران یاسر شاہ کی پرفارمنس پر ارکان نے تحفظات کا اظہار کیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یاسر شاہ کی فارم اور تکنیک کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی دوبارہ بھیجا جائے گا جہاں ان کی خامیوں کی نشاندہی اور فارم بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی.

یاسر شاہ کی غیر موجودگی میں کاشف بھٹی یا نعمان علی کو موقع دیا جاسکتا ہے.

دوسری جانب اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فواد عالم کو بنگلادیش کے خلاف اسکواڈ سے ڈراپ نہیں کیا جائے گا. عام طور پر سیریز میں کسی کھلاڑی کو موقع نہ ملے تو اسے آیندہ کے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا جاتا ہے تاہم اب سلیکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں فواد عالم کو کھلایا جائے گا.