گھبراؤ نہیں، اب کریز پر عمران خان اور میانداد آگئے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ مشکل حالات سے ملک کو جلد نکالیں گے.
اُن قطر میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظ نے کہا کہ وہ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں.
ایک وقت تھا جب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیس رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوجاتے تھے، پھر وہ اور جاوید میاں داد کریز پر آکرٹیم کو بحران سے نکالتے تھے. ایک بار پھر پاکستان مشکل میں ہے اور اب وہ اور میاں داد کریز پر ہیں ملک کو بحرانوں سے نکال دیں گے.
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے اصل ہیرو وہ لوگ ہیں جو پیسہ باہر کماکر ملک میں بھیجتے ہیں جبکہ جو رقم چوری کرکے ملک سے باہر لے کر جاتے ہیں وہ سب سے بڑے ولن ہیں.