کیلے کے چھلکے بیکار نہیں۔۔۔

کیلے سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں تو سب جانتے ہیں لیکن اس کے چھلکوں سے حاصل ہونے والے فائدے کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ کیلا وہ پھل ہے جو دنیا بھر میں پایا جاتا ہے۔کیلے میں کیلشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ لیکن شاید یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ کیلے کے چھلکے کے بھی اتنے ہی فوائد ہیں جتنے کیلے کے ۔

کیلے کے چھلکوں کے فوائد گر ہم جان لیں تو کبھی چھلکوں کو بے کار سمجھ کر نا پھینکیں۔

کیلے کے چھلکوں کو گرائنڈ کر کے اگر پودوں کی مٹی میں شامل کردیا جائے تو وہ کھاد کا کام دیتے ہیں اور پودوں کی نشوونما کو بہتر بناتے ہیں۔

جن لوگوں کے چہروں پہ دانے اور پمپلس ہو وہ کیلے کے چھلکوں سے اپنے چہرے پر پانچ سے سات منٹ تک مساج کریں اوراس کے بعد اپنے چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ چہرے کی تروتازگی واپس آجائیں گی

اور ایک دوسری تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ آنکھوں کے نیچے سوجن اور حلقوں کی صورت میں اگر کیلے کے چھلکے کو آنکھوں پر پانچ منٹ تک رکھا جائے تب وہ بہت مفید ثابت ہو تا ہے۔

کیونکہ کیلے کے چھلکوں میں پوٹیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو آنکھوں کے حلقوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

اگر آپ اپنے دانتوں کو صاف کرنا چاہتے ہیں اور اس کے پیلے پن کو کم کرنا چاہتے ہیں تو کیلے کے چھلکوں کو ہرگز نہ پھینکیں کیونکہ کیلے کے چھلکوں میں سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو دانتوں کو سفید کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دانتوں کو سفید بنانے کیلئے کیلے کے چھلکوں سے اپنے دانتوں پر پانچ منٹ تک مساج کریں اور پانچ سے سات منٹ بعد کلی کرلیں۔

اگر آپ اپنے چہرے کی جھریوں اور فائن لائنز سے پریشان ہیں تو کیلوں کے چھلکوں کا استعمال آپ کے چہرے کو تروتازہ اور شاداب بناسکتاہے۔جھریاں زدہ حصے پر کیلے کے چھلکوں سے پانچ منٹ تک مساج کریں اور دس سے بیس منٹ بعد اس کو ٹھنڈے پانی سےدھولیں۔

کیلے کے چھلکوں کو روزمرہ کی زندگی میں شامل کر کے آپ اس سے بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں۔