محکمہ صحت سندھ کی معذرت

محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ غلطی سے غلط اعداد و شمار جاری کرنے پر معذرت چاہتے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 396 نہیں بلکہ 292 تک پہنچی ہے

گنتی کے شمارمیں غلط اندراج کے باعث کرونا مریضوں کی تعداد 292 کے بجائے 396 لکھ کر جاری کی گئی جس پر معذرت خواہ ہیں۔
سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 292 ہے۔ کراچی میں اب تک 105 مریضوں میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابقکراچی کے تین مریض صحت یاب اورایک جاں بحق جبکہ 101 زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 60 مریض لوکل ٹرانسمیشن ہیں۔

تافتان سے سکھر آنے والے 187 زائرین میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ایران سے آنے والے 36 مریضوں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 292 ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں