صاف باتھ منصوبہ، خاص طور پر خواتین کے لیے۔

ملک بھر میں پبلک ٹوائلٹس کی ابتر صورتحال کے پیش نظر سلمان صوفی فاؤنڈیشن نے صاف باتھ منصوبہ شروع کیا ہے۔ یہ منصوبہ خاص طور پر خواتین کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے جنہیں صاف اور محفوظ پبلک ٹوائلٹس بالکل میسر نہیں۔

فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں میں لاہور اور کراچی میں فروری کے اختتام تک اس سہولت کو مہیا کیا جائے گا۔

سلمان صوفی فاؤنڈیشن اس سلسلے میں بڑے کاروباری اداروں کے اشتراک سے کام کر رہی ہے۔ یہ پورٹیبل پبلک ٹوائلٹس پورے ملک میں لگائے جائیں گے۔

ان کی صفائی ستھرائی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی اور ان میں ہینڈ سینی ٹائزر اور وافر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ڈبلیو ایچ او کی 2015 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 43 فی صد افراد کھلے آسمان تلے رفع حاجت کرتے ہیں۔