ہاٹ اینڈ سور سوپ

اجزاء۔

چکن ہڈی والا 500 گرام

چکن بون لیس۔300گرام

پانی۔ 2 لیٹر

پیاز۔ایک عدد

گاجر۔ 2عدد

ادرک۔ 50 گرام

لہسن۔3جوئے

ہرا پیاز۔15گرام

تیز پات۔ 5گرام

ثابت کالی مرچ۔ 10 عدد

بند گوبھی۔ 250گرام

نمک۔حسبِ ضرورت

چینی ۔1 چائے کا چمچ

چکن پاؤڈر۔1کھانے کا چمچ

چلی سوس۔ 1چائے کاچمچ

سرکہ۔ حسبِ ذائقہ

سویاسو س۔1کھانے کے چمچ

انڈے کی سفیدی۔ 2عدد انڈے

کارن فلور۔4کھانے کے چمچ

ترکیب۔

ایک پین میں پانی لیں اوراس میں چکن ہڈی والا ڈال کر پیاز ،گاجر(ایک عدد) ،ادرک، لہسن ، ہرا پیاز ،تیز پات اور ثابت کالی مرچ ڈا ل کر تیس منٹ تک پکالیں اور یخنی تیار ہونے پر چھان لیں۔
اب ایک پین میں تیا ر کی ہوئی یخنی(ایک لیٹر ) لیں اوراس میں گاجر (ایک عدد)بند گوبھی ، نمک،کالی مر چ پاؤڈر ،چینی چکن پاؤڈر چلی سوس ،سرکہ ،سویا سوس اُبلا ہوا چکن ،انڈے کی سفیدی ڈال کر دو منٹ تک پکالیں ۔
اب اس میں کا رس فلور ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکا لیں ۔
مزیدار چکن ہاٹ اینڈ سورسوپ تیار ہے ۔