چٹپٹی دال مکھنی

امیر ہو غریب دال ہر طبقے کے دسترخوان کا لازمی جز ہے. دال بھی قسم کی ہو نہایت لذیذ اور غذائیت بخش ہوتی ہے۔ پیش ہےمزیدار دال مکھنی کی ترکیب

اجزا
مسور کی دال: 1 پاؤ
ہلدی: آدھا چائے کا چمچ
نمک: آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 چائے کے چمچ
ہری مرچ (پسی ہوئی): 2 کھانے کے چمچ
ہرا دھنیہ: آدھی گڈی
ہری مرچ (ثابت): 4 عدد
کریم: آدھا کپ
تیل: 2 کھانے کے چمچ
مکھن: 50 گرام
زیرہ: 1 چائے کا چمچ
لہسن کے جوے: 4 عدد
ترکیب
سب سے پہلے مسور کی دال میں ہلدی، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب دال گل جائے تو اس میں پسی ہری مرچ، ہرا دھنیہ، ثابت ہری مرچ اور کریم ڈال کر چولہا بند کر دیں۔
پھر فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے مکھن، زیرہ اور لہسن کے جوے ڈال کر گرم کریں اور دال پر تڑکہ لگا دیں۔
مزے دار دال مکھنی تیار ہے۔