*#06# ڈائل کیجیے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی تمام موبائل فون استعمال کرنے والوں کو ایس ایم ایس بھیج رہی ہے کہ وہ بیس اکتوبر سے پہلے اپنے اسمارٹ فون اور جی ایس ایم ڈیوائس کی تصدیق کروا لیں۔ پی ٹی اے کے مطابق جن ڈیوائسز کی تصدیق نہیں ہوگی ان کو بلاک کر دیا جائے گا۔

پی ٹی اے کی جانب سے آپ کو 8484 کے ذریعے میسج آئے گا۔ اس میسج میں موبائل فون یا جی ایس ایم ڈیوائس کی تصدیق کی ہدایت موجود ہے۔

جی ایس ایم ڈیوائس یا موبائل کی تصدیق کے تین طریقے ہیں۔ یہ تصدیق ایس ایم ایس کے ذریعے کروائی جا سکتی ہے۔ اسے پی ٹی اے کی ایپلی کیشن کے ذریعے بھی کروایا جا سکتا ہے یا تیسرا طریقہ ویب سائٹ کے ذریعے تصدیق ہے۔

ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق کیلئے آپ اپنے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر میسج میں لکھ کر 8484 پر بھیج دیں۔ اپنا آئی ایم ای آئی نمبر جاننے کے لیے اپنے موبائل سے ڈائل کیجیے ۔

*#06#

.