منصور علی خان کی چڑیا؟

عام انتخابات میں مختلف صحافیوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر مختلف تجزیے دیے ۔ کچھ نے ن لیگ کے جیتنے کی بات کی تو کچھ نے پی ٹی آئی کی جیت کا دعویٰ کیا ۔ کچھ صحیح ثابت ہوئے کچھ غلط مگر ایک صحافی ایسے ہیں جن کے تمام اندازے درست ثابت ہوئے ۔ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد منصور علی خان نے ووٹرز ٹرن اچھا ہونے مگر ووٹنگ کا عمل سست ہونے کی شکایت کی اور یہ شکایت تمام جماعتوں نے دہرائی۔

اینکر منصور علی خان نے حلقوں اور شہروں کے بارے میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حوالے سے جو دعوے کیے وہ سارے درست رہے ۔ منصور نے فیصل آباد میں ن لیگ کے مشکل میں ہونے کا دعویٰ کیا اور یہ دعویٰ نتائج میں درست رہا ۔

منصور علی خان خواجہ آصف اور سیالکوٹ کے حوالے سے بھی ٹھیک ٹھیک اندازہ لگایا۔

ن لیگ کے گڑھ لاہور کے بارے میں بھی ان کی پیش گوئی درست رہی ۔