سو سال کا سب سے طویل بلڈ مون

رواں صدی کا سب سے طویل ترین اور مکمل چاند گرہن آج دیکھا جاسکے گا۔اس بلڈ مون کا نظارہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کیا جائے گا۔

گرہن رات سوا دس بجے سے شروع ہوکر صبح چار بج کر انتیس منٹ تک جاری رہے گا، اس دوران چاند گہرے سرخ رنگ کا نظر آئے گا جس کی وجہ سے اسے بلڈ مون بھی کہا جارہا ہے۔

رات ایک گھنٹہ تینتالیس منٹ تک چاند پوری طرح زمین کے سایہ میں ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ رواں صدی کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن ہے اور اس کا دورانیہ تقریبا پونے دو گھنٹے بتایا جارہا ہے۔

چاند گرہن پاکستان، بھارت،مشرق وسطیٰ، یورپی ممالک، جنوبی چین، آسٹریلیا، جنوبی امریکا اور افریقہ سمیت کئی اور ممالک میں دیکھا جائے گا۔

زمین کا وہ سایہ جو زمین کی گردش کے باعث کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آنے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے یہ چاند گرہن کا لمحہ ہوتا ہے۔