انتہائی گھٹیا حرکت وہ بھی مخبر کے ساتھ؟ ڈی ایس پی کی چھٹی

سیالکوٹ کے پولیس افسر کو انتہائی شرمناک کام پر نوکری سے نکال دیا گیا۔ ڈی ایس پی رانا ندیم کو نازیبا تصویریں سامنے آنے پر فارغ کیا گیا۔ ان تصویروں میں ڈی ایس پی کو ایک نوجوان کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈی ایس پی کے بدن پر کپڑے نہیں جبکہ نوجوان بھی مکمل برہنہ ہے۔ قابل اعتراض تصویریں ڈی پی او تک پہنچیں تو رانا ندیم کو گھر بھیج کر معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی۔

معطل ڈی ایس پی نے کہا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والا نوجوان اسکا مخبر ہے۔ بی ایس پی کے مطابق گوجرانوالہ میں ایک شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا۔شادی سے فارغ ہونے کے بعد ڈی ایس پی نے اپنے مخبر کو فون کیا جس پر نعمان نے اسے کچھ خاص اطلاع دینے کے بہانے ایک مخصوص جگہ پر بلوایا۔ جب ڈی ایس پی وہاں پہنچا تو مخبر نے چائے پیش کی۔ رانا ندیم طارق کے مطابق چائے میں اسے کچھ ذائقہ محسوس ہوا تو اس نے کب واپس رکھ دیا لیکن اس دوران کپ میں موجود نشہ آور شے اثر دکھا چکی تھی۔ کچھ ہی دیر بعد کمرے میں مزید 2 افراد داخل ہوگئے اور انہوں نے میرے کپڑے زبردستی اتاردیے۔ مخبر بھی بے لباس ہوگیا اور وہ وڈیو بنانے لگے۔

وہ لوگ پینتالیس منٹ تک مجھ پر بلیک میلرز کے خلاف کیس ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔ پولیس ایکشن کے بعد وڈیو بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔