کراچی، بچی سمیت عمارت سے کودنے والی خاتون نشے کی عادی تھی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گزشتہ روز عمارت سے بچی پھینکنے کے بعد خود کودنے والی خاتون سے متعلق تحقیقات تا حال جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق عمارت سے کودنے والی زخمی خاتون نشےکی عادی تھی، بیان دینے کی حالت میں نہیں، خاتون کا بیان تاحال نہیں لیا جاسکا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، زخمی خاتون کو ایمرجنسی سے وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر سے رابطہ ہوگیا ہے جس سے مزید تفصیلات لی جا رہی ہیں، خاتون کے بھائی یا والد میں کسی نے تا حال رابطہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خاتون نے چوتھی منزل سے کمسن بچی کو نیچے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی تھی ۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 35 سالہ مریم اور بچی کی شناخت 2 سالہ ایمان کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں