سال نو کےدن پاکستان میں 16 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش متوقع ہے

قوام متحدہ کے ادارے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کا کہنا ہے کہ نئے سال کے پہلے دن پاکستان میں 16 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش متوقع ہے جو پوری دنیا میں پیدا ہونے والے بچوں کی کُل تعداد کا 4 فیصد بنتا ہے۔

دنیا بھر میں موجود افراد آج صرف نئے سال کا جشن ہی نہیں منائیں گے بلکہ اپنے گھر آئے ننھے مہمانوں کا استقبال بھی کریں گے۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے پہلے دن دنیا بھر میں 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش متوقع ہے جن میں 16 ہزار 787 بچے پاکستان میں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر بچوں کی پیدائش کی کُل تعداد میں سے نصف بچے 8 ممالک میں ہی ہوں گے اور ان میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ سال نو کے پہلے روز سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش بھارت میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں