حافظ حسین احمد،مولانا شیرانیکو JUI F سے نکال دیا گیا

(جے یو آئی) ف نے مولانا محمدخان شیرانی اور حافظ حسین احمد کو پارٹی سے نکال دیا۔



جے یو آئی ف کے ذرائع کے مطابق مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کو بھی پارٹی سےنکال دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کی مجلسِ عاملہ کا اسلام آباد میں اجلا س ہوا ہےجس میں ان رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نظم و ضبط کمیٹی کی سفارشات پر مجلسِ عاملہ نے متفقہ فیصلہ کیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جے یو آئی ف سے نکالا گیا کوئی رہنما اس ضمن میں وضاحت کرتا ہے اور معافی مانگتا ہے تو کمیٹی اس حوالے سے فیصلہ کرنے میں با اختیار ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں