ساجد گوندل کے اغوا کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی قائمa

وزیر اعظم نے ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کے اغوا کے معاملے تشویش کا اظہار کیا ہے، فوری بازیابی کا حکم اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی۔

کمیٹی میں مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔

کمیٹی وزیرا‏عظم کو تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو ساجد گوندل کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیا تھا۔

تفتیشی ٹیموں نے اسلام آباد میں اُس مقام کا دورہ کیا جہاں سے مبینہ طور پر ساجد گوندل کو اغوا کیا گیا، اور جہاں سے ان کی کار لاوارث کھڑی ملی تھی۔

ساجد گوندل کے اہل خانہ نے وزیراعظم آفس کے باہر احتجاج بھی کیا۔