آئی جی پنجاب کی تبدیلی ۔۔۔ بزدار کیا کہتے ہیں

وزیر اعلی پنجاب نے آئی جی تبدیلی کی تصدیق کردی۔۔۔ کہتے ہیں دنیا کا نظام چلتا رہتا ہے، کوئی آتا ہے کوئی جاتا ہے،

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے کہا نئے آئی جی کی اولین ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہونا چاہئے۔ جن سابق آئی جی صاحبان کے ساتھ کام کیا انکے ساتھ اچھے تعلقات رہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا چیف ایگزیکٹو کی مرضی کے بغیر صوبے کا کوئی کام نہیں ہوتا۔ صوبے کے لیے جو بھی بہتر ہوگا وہ شخص تعینات کردیا جائے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم کسی آفیسر کو کسی عہدے پر لگائیں اور کوئی آکر کہہ دے کہ اسکو نہ لگائیں۔