مشیر خزانہ این ایف سی سے باہر

حکومت نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو قومی مالیاتی کمیشن سے نکال دیا۔

اس بات کا انکشاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف ن لیگ کی سماعت کے دوران ہوا. جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وفاقی حکومت کا قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کا نیا نوٹی فکیشن پیش کیا۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جس نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا وہ حکومت نے واپس لے لیا تھا اور حکومت نے اب نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس سے پہلا نوٹی فکیشن غیرمؤثر ہوگیا،

اٹارنی جنرل نے کہا پرانے مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے نوٹی فکیشن پرمجھے بھی اعتراض تھا اب عدالت سے استدعا کی کہ خرم دستگیر کی درخواست غیرمؤثر قرار دی جائے۔

عدالت نے نیا نوٹی فکیشن پیش کیے جانے کے بعد خرم دستگیر کی درخواست کو نمٹا دیا۔