کارگل کے شہیدوں کو سلام

پاک فوج نے کارگل جنگ کے شہید مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نشان حیدر کیپٹن کرنل شیر خان شہید، حوالدار لالک جان شہید بہادری نے اپنی جان وطن پر قربان کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہر قیمت پر ملکی دفاع کیلئے بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صوابی، خیبر پختونخوا اور غذر، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے جنگی ہیرو ز نے اپنے خون سے ہر مشکل کے خلاف عزم و ہمت کی تاریخ رقم کی۔