چائلڈ پورونوگرافی کے انٹرنیشنل ریکٹ کاکارندہ پاکستان سے گرفتار

سیالکوٹ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی ویڈیوز بنانے والا ملزم ارسلان گرفتار کرلیا۔۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس ملزم سے متعلق معلومات انٹرپول کے ذریعے حاصل کی گئی تھیں۔ ملزم امریکا سے آپریٹ کرنے والے انٹرنیشنل گروہ کے ساتھ رابطے میں تھا۔۔ یہ عالمی گروہ کم عمربچوں کی فحش ویڈیوز بناکر فروخت کرتا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے فحش ویڈیو، تصاویر کی صورت میں 225 جی بی ڈیٹا برآمد کرلیا گیا۔