اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات، این سی او کی تعریف

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی. آرمی چیف، وفاقی وزرا اور دیگر حکام بھی اجلاس میں موجود تھے.

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کورونا صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا اور بریفنگ دی گئی کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے معیشت پر کم منفی اثرات مرتب ہوئے. وزیراعظم نےاسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات کو سراہا.

وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی. انہوں نے کہا این سی او سی نے مشکل حالات میں بہتر کام کیا. این سی اوسی نے جن مشکل حالات میں کام کیا اُس پر قوم کو فخر ہے.