پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

پاکستان میں کورونا کے کیسز میں کمی آرہی ہے۔ ہر دن اعداد و شمار یومیہ بنیادوں پر گھٹتے جارہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید اڑسٹھ افراد موت کےمنہ میں چلےگئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار چھ سو انیس ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار 383 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ملک بھرمیں 95 ہزار 570 مریض زیر علاج ہیں۔ کورونا کے ایک لاکھ 25 ہزار 94 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 90 ہزار 721 اور پنجاب میں 80 ہزار 297 ہے۔