حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لازمآٓ لکھا جائے

قومی اسمبلی میں حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی جس کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے حمایت کی۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خاتم النبین کونہ ماننے والے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیا جاچکا ہے۔ نصابی کتب میں آنحضرت کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھا جائے.

پی پی کے رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔

بعد ازاں ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں