منافقت کیا ہے

منصور احمد
………………….

منافقت کیا ہے ۔۔۔کیا تم کو معلوم ہے ؟
مجھے معلوم ہے منافقت کیا ہے ۔۔۔اچھا ذرا بتاؤ
منافق وہ شخص ہوتا ہے جو سامنے میٹھا ہوتا ہے پیچھے کڑوا ہوتا ہے
ہاں کہہ سکتے ہیں مگر یہ ایک عام سی بات ہے ۔۔اصل منافقت نہیں
ہیں۔۔۔۔بھائی اور کیا مثال ہوسکتی ہے منافقت کی ؟؟
بھائی سوچو تمہارے سامنے بہت ساری مثالیں موجودہیں
بھائی دماغ کے گھوڑے گدھے سب دوڑا لیے اور کوئی مثال سمجھ نہیں آرہی
ایک اور یاد آئی ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور ۔۔۔
ابے یہ تو کہاوت ہے۔۔خیر اس کے معنی بھی یہی ہیں۔۔اور کچھ یاد آیا
ہاں،،،،،،ایک اور اپنے کو ڈانتا ہے غیروں کو بانٹتا ہے ۔۔۔
ہمم۔۔ہممم۔۔۔ کہہ سکتے ہیں مگر مجھے منافق کی اور مثالیں چاہیے
یار دماغ چلا تو رہا ہو ۔۔مگر نہ جانے کدھر گھاس چرنے گیا ہوا ہے میرا دماغ
ہاں یاد آیا ۔۔پیٹھ پیچھے برائیاں کرنا ۔۔۔
بھائی یہ تو غیبت ہوتی ہے ۔۔اس بیماری میں پاکستان کا ہر شخص مبتلا ہے
ہاں بھائی یہ بات تو ہے ۔۔۔اب کل ہی بات میں نے اپنے دوست سے آپ کی برائی سنی
اور تم نے خاموشی سنی میں نہیں مانتا ۔۔۔یقنا تم نے ایک کی دو ۔۔دو کی چار لگائی ہوگی
اب کیا اپنے بھائی پر شک کروں گے؟ میں ایسا کر بھی نہیں سکتا ۔۔۔
اچھا تم کہتے ہو تو مان لیتا ہوں مگر میرا دل نہیں مان رہا میں کیا کرو۔۔
اب اس دل کا میں کیا کرو جو نہیں مان رہا ۔۔خیر بھائی چلیں آپ بتائے ۔۔منافقت کیا ہے؟؟
اب آیا ہے اونٹ پہاڑ کے نیچے ۔۔چلیں بھائی جلدی سے آسان الفاظ میں بتائیں منافقت کیا ہے
ارے بھائی بتارہا ہوں ذرا صبر تو کرو ۔۔۔ابھی پتہ چلے گا تمہیں اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا اور کس کروٹ بیٹھ گیا
سنو ذرا غور نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منافق شخص کی تین نشانیاں بتائی ہیں: جب وہ بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے,
جب وہ وعدہ کرتا ہے تو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو وہ اس میں خیانت کرتا ہے
سادہ الفاظ میں منافقت کا مفہوم ہے انسان اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ ۔۔
بھائی یہی تو میں نے بھی کہا تھا ۔۔۔دوست منہ بناتے ہوئے کہا ۔۔۔
ہاں تو میں نے کب کہا تم نے غلط کہا ۔۔۔اچھا اور سنو
تم ایسے ادارے دیکھیں ہیں جو ساری دنیا کا غم اپنے دل میں رکھتے ہیں لیکن اپنے ورکرز کے غم انہیں نظر نہیں آتے ۔۔
نہیں بھائی ایسا کون سا ادارہ ہے ۔۔فلاحی ادارے تو سب کو ہی نوازتے ہیں
ٹھیک لیکن ملک بھر میں ایسے کئی ادارے ہیں جن میں منافقت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ۔یہ ہے منافقت
بھائی اب ایسا بھی کیا خیر چلو دفتری منافقت کے بارے کبھی سنا ہے؟ میں سوال کیا
بھائی کون کون قسم کی منافقت لے کر آرہے ہو
سنو جب بات ہو دفتری ماحول کی تو یہ منافقت وہاں دفتری سیاست کی شکل میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ ہر کوئی آپ سے اتنے اچھے انداز میں مل رہا ہوتا ہے
پتا ہی نہیں چلتا کس کے دل میں کیا ہے۔ کون واقعی آپ کا ساتھی ہے اور کون بڑے ماہرانہ انداز میں آپ کی کاٹ میں لگا ہوا ہے
بس بھائیوں بات یہاں ختم کرتا ہو منافقت ایسے طرز عمل کو کہتے ہیں جو قول و فعل کے تضاد سے عبارت ہو جس میں انسان کا ظاہر، باطن سے مختلف بلکہ برعکس ہو۔
اللہ ہم سب کو منافقت سے بچائے ۔۔۔باقی رہے نام اللہ کا

اپنا تبصرہ بھیجیں